ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش انتخابات: کانگریس نے جاری کی 16 امیدواروں کی دوسری فہرست 

مدھیہ پردیش انتخابات: کانگریس نے جاری کی 16 امیدواروں کی دوسری فہرست 

Sun, 04 Nov 2018 22:08:48    S.O. News Service

نئی دہلی4نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے آج امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ دوسری فہرست میں 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ہفتہ کو ہی کانگریس نے 155 سیٹوں پر امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس لسٹ کو ملا کراب تک کانگریس نے 230 سیٹوں میں سے 171 سیٹوں پر اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کی دوسری لسٹ میں بھوپال کی نریلا سیٹ سے اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کے حامی مہندر سنگھ چوہان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کولارس اور منگاولی ضمنی انتخابات کے فاتح امیدواروں پر پھر بھروسہ جتایا گیا ہے۔ راج نگر سے رکن اسمبلی وکرم سنگھ کو پھر اتارا گیا ہے جن کی بابت بی جے پی میں جانے کی خبر چل رہی تھی۔ اگرچہ کانگریس میں اندور کے ناموں پر الجھن برقرار ہے۔ بودھنی سے شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف کون انتخابات لڑے گا یہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ 


Share: